the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دبئی،10اکتوبر(ایجنسی) معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے اپنے سرورق پر قرآن مجید کی سُورة الْمَآئِدَة کی آیت نمبر 32 کا ترجمہ شائع کیا ہے جس کا ترجمہ ہے کہ 146 جس کسی نے بھی ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچالیا۔

شام میں صدر بشارالاسد اور ان کے حواری جہاں اپنے عوام کی نسل کشی اور بدترین قتل عام میں مصروف ہیں، وہیں ایسے رضاکاروں کی بھی کوئی کمی نہیں جو اپنی جانوں پر کھیل پر وحشیانہ بمباری سے متاثرہ بچوں، خواتین اور زخمیوں کی جانیں بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہی انسان دوست لوگوں کے لیے پوری دنیا میں ہمدردی کے جذبات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ مغربی ذرائع ابلاغ



نے ان سفید ہیلمٹ والے کارکنوں کو نوبل انعام کا حق دار قرار دینے کے مطالبات کیے ہیں۔ شام میں حقیقی معنوں میں لوگوں کی زندگیاں بچانے میں سرگرم کارکنان ہی انعام کے حق دار ہیں۔


میگزین نے شام میں تباہی وبربادی کی تصویر کشی کے لیے طویل رپورٹ شائع کی ہے۔ اس میں دل دہلا دینے والے واقعات اور امدادی کارکنوں کو درپیش مشکلات کا بھی تفصیلی احوال بیان کیا گیا ہے۔ عمران نامی اس شامی بچے کا بھی تذکرہ شامل ہے جس کی خون میں لت پت تصویر نے چند ہفتے قبل پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس رپورٹ میں امدادی کارکنان کی تعداد کا بھی اندازہ لگایا گیا ہے اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انسانوں کے لیے مدد کے فرشتے قرار دیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.